محمد نواز شریف واحد سیاسی لیڈر ہیں جو اپنے بچوں کا بھی احتساب کروا رہے ہیں،وفاقی وزیر قانون چودھری محمود بشیر ورک

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف چودھری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف محب وطن لیڈر ہیں جو کہ ملک اور قوم کی خاطرصعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، یہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو اپنے بچوں کا بھی احتساب کروا رہے ہیں ،ہر روز عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران شاہین آباد مین بازار کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ترقی اور روشنی کی راہوں پر گامزن کیا۔ قانون اور آئین کی پاسداری کی اور عدلیہ کو آزاد کروایا۔عدلیہ کا احترام جتنا مسلم لیگ (ن) کر رہی ہے اتنا اور کوئی نہیں کر سکتا، اس موقع پر صدر انجمن تاجران شاہین آباد محمد صادق بٹ، ایم شہباز بیگ، عبدالرئوف، ملک ریاض، ایم طارق مغل، عمر اویس، ایم اشرف ا ور دیگر نے بھی حلف لیا۔