عمران صاحب! شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے آپ کو شرم آنی چاہیے،آپ کے حصے کا کام بھی انہوں نے کیا ہے ،ْ مریم اورنگزیب

عمران صاحب آپ تو ڈینگی سے ڈر کے مارے پہاڑپر چڑھ گئے تھے ،ْجس پارلیمان پر آپ نے لعنت بھیجی کس منہ سے آج پھر اس پارلیمان میں آنے کی بات کر رہے ہیں ،ْ بیان

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعا ت و نشریات مریم اور نگزیب نتے کہاہے کہ عمران صاحب! شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے آپ کو شرم آنی چاہیے،آپ کے حصے کا کام بھی انہوں نے کیا ہے ،ْجس پارلیمان پر آپ نے لعنت بھیجی کس منہ سے آج پھر اس پارلیمان میں آنے کی بات کر رہے ہیں ۔اتوار کو ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ تو ڈینگی سے ڈر کے مارے پہاڑپر چڑھ گئے تھے ،یہ شہبازشریف تھے جنہوں نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کی مدد کی ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب میں خدمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ صحت ،تعلیم ، توانائی ،ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تمام شعبوں کو ترقی دی ؂مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبا زشریف کے جذبے ،محنت اور ایمانداری کا اعتراف چین اورٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت تمام عالمی ادارے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پوری دنیاباالخصوص چین بھی شہباز سپیڈ کا اعتراف کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ بھکی پاور پراجیکٹ سمیت توانائی کے مختلف منصوبے ریکارڈ مدت اور کم ترین لاگت پر قائم کیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پورا پاکستان آپ کے 350بجلی کے منصوبوں کو تلاش کر رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہباز شریف نے بجلی کے منصوبوں کو قائم کئے آپ نے صرف ایم او یوزسے ہی بجلی بنائی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے میٹرو بنائی آپ نے محض فیزیبلٹی بنائی۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کا جواب آئندہ انتخابات میں پاکستان کے عوام آپ کو دینگے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب ! آپ کس چیز کی تشہیر کرتے آپ کے پاس تو گالیاں، جھوٹ, بہتان اور امپائر کی اٴْنگلی کے سوا کوئی دوسرا منصوبہ نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب حسد نہ کریںکام کرنا سیکھیں -انہوںنے کہاکہ جس پارلیمان پر آپ نے لعنت بھیجی کس منہ سے آج پھر اس پارلیمان میں آنے کی بات کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ایوان میں عوام کے ووٹ کے تقدس کی بے حرمتی اور پارلیمان پر لعنت بھیجنے والے کو اپنا نمائندہ نہیں بنائیں گے ۔