کوئٹہ میں نا معلو م مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) کوئٹہ میں نا معلو م مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، پولیس کے مطابق اتوار کی شب کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر رحمت کا لونی کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار کا نسٹیبل مبشر مو قع پر شہید ہوگیا فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاش کوتحو یل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :