سرگودھا ،ْ مسلم لیگ (ن)کے حمایت یافتہ میدان مار لیا

لیگی حمایت یافتہ یاسر ظفر سندھو نے 42736ووٹ حاصل کئے ،ْ پی ٹی آئی کے ساجد محمود 23586ووٹ حاصل کر سکے کامیابی کی خوشی میں (ن)لیگ کے کارکنوں نے جشن منایا ،ْ بھنگڑے ڈالے ،ْ آتش بازی کا مظاہرہ ،ْ مٹھائیاں بھی تقسیم کی

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء)سرگودھا کے حلقہ پی پی 30کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی ،ْ غیر سر کاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،ْ مسلم لیگ (ن)کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر ظفر سندھو نے 42736ووٹ حاصل کر کے میدان مارلیا ۔

(جاری ہے)

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مجموعی طورپر 137پولنگ اسٹیشنوں میں سے یاسر ظفر سندھو نے 42736ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رائو ساجد محمود نے 23586ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

مسلم لیگ(ن)کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر ظفر سندھو نے 19150کی لیڈ حاصل کی ۔طاہر سندھو کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ان کا بھتیجا یاسر ظفر سندھو کامیاب ہوا ،ْ اس کامیابی کی خوشی میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے جشن منایا ،ْ بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا اس موقع پر لیگی کارکنوں نے مٹھائی بھی تقسیم کی ۔