بلوچستان کی ترقی پا کستان کی ترقی ہے،آرمی چیف

پا ک فوج بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا اور معاونت کریگی ،خوشحال بلوچستان پروگرام اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس سے صوبے میں پسماندگی کے خاتمے اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،جنرل قمر جا وید باجوہ

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

گوادر /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جا وید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پا کستان کی ترقی ہے،پا ک فوج بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا اور معاونت کریگی خوشحال بلوچستان پروگرام اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس سے صوبے میں پسماندگی کے خاتمے اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی بلوچستان کی معاشی ترقی کا سب سے زیادہ فائدہ یہاں کے مقامی لوگوں تک پہنچنا چائیے ،یہ بات انہوں نے اتوار کو متحدہ عرب امارات اور سوئس حکومت کے تعاون سے گوادر میں تعمیر ہونے والے ڈی سیلینائزیشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی،منصوبے سے گوادر کی مقامی آبادی کو 44لاکھ گیلن پانی ہر روز فراہم کیا جائے گا جبکہ منصوبے سے 88لاکھ گیلن پانی ہر روز فراہم کیا جاسکتا ہے ،ڈی سیلینائزیشن پلانٹ چھ سے آٹھ ما ہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوگا اور اس سے گوادر میں پانی کی قلت کو دور کیا جاسکے گا ساتھ ہی مقامی لو گوں کو دور دراز علاقوں سے پانی لانے کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں قیام اور ترقی کے حصول کے لئے سول حکومت اور پاک فوج ملکر کر کام کر رہے ہیںخوشحال بلوچستا ن منصوبے سے صوبے کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان خطے کا اقتصادی حب بننے جا رہا ہے اور اس کی اہمیت اسی وقت ہوگی جب بلوچستان کے لوگوں کو سب سے زیادہ ان ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ حاصل ہوگا ،اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،متحدہ امارات کے پاکستان میں سفیر ،ڈائریکٹر جنرل فر نٹیئر ورکس آرگنا ئزیشن اور قبائلی عمائدین و لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جا وید باجوہ نے بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ مکران فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :