سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروںکی کامیابی محمد نواز شریف کی قائدانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،چودھری ارمغان سبحانی

اتوار 4 مارچ 2018 21:30

سیالکوٹ ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروںکی کامیابی میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کی سینٹ میں کامیابی پر نو منتخب سینٹرز مسلم لیگ (ن)،قائد عوام میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

مسلم لیگ(ن) سینٹ انتخابات کی طرح آئندہ انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔ اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنما صوفی محمد اسحاق ، چیئرمین یونین کونسل بھگوال اعواناں ڈاکٹر ایاز ، وائس چیئرمین یونین کونسل چپراڑ چودھری فیضان مجید ، چیئرمین یونین کونسل کندن پور چودھری محمد لطیف وینس ، محمد نعیم عباس سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چودھری ارمغان سبحانی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) ایک ویژن کے مطابق عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اور ساڑھے چار سالوں میں ترقی کا گراف جس بلندی پر پہنچا ہے اس کا سہرا میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے سر ہے ۔ میاں برادران کی قیادت میں قوم ترقی کرنا چاہتی ہے اور ہم سینٹ کے نو منتخب اراکین کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :