گزشتہ ماہ 360منشیات فروش گرفتار کئے گئے ،پولیس حکام

اتوار 4 مارچ 2018 21:30

فیصل آباد ۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران کی جانیوالی کامیاب کارروائیوں میں360منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد پولیس نے پچھلے ماہ کے دوران ضلع بھر کارروائیوںکے دوران360منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی کی ۔حکام نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں سی0.270کلوگرام ہیروئین،1.750کلوگرام افیون،115.75کلوگرام چرس،4758لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ شراب کشید کرنے والی ایک چالو بھٹی بھی پکڑی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :