گزشتہ ماہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں252ملزمان کو گرفتار کیا گیا،سی پی او آفس

اتوار 4 مارچ 2018 21:30

فیصل آباد ۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) پولیس نے گزشتہ ماہ فروری کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے کے جرم میں252ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

سی پی او آفس کے پولیس حکام ک مطابق فیصل آباد پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں252ملزمان کو گرفتار کیا۔حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔حکام نے مزید بتایا کہ مذکورہ افرادکے قبضہ سی187 عددپسٹل،35عددبندوق،12عدد رائفل،07عدد ریوالور،04عدد کاربین،04عدد کلاشنکوف اورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :