عمران صاحب شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے آپ کو شرم آنی چاہیے،آپ کے حصے کا کام بھی شہباز شریفننے کیا ہے،عمران صاحب آپ تو ڈینگی سے ڈر کے مارے پہاڑپر چڑھ گئے تھے ،یہ شہبازشریف تھے جنہوںننے خیبرپختونخوا کے لوگوں کی مدد کی ،شہبا زشریف کے جذبے ،محنت اور ایمانداری کا اعتراف چین اورٹرانسپرنسی انٹرنیشل سمیت تمام عالمی ادارے کر رہے ہیں، انہون نے پنجاب میںنخدمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے، پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کا جواب آئندہ انتخابات میںنپاکستان کے عوام آپ کو دینگے ، عمران صاحب ! آپ کے پاس تو گالیاں، جھوٹ, بہتان اور امپائر کی اٴْنگلی کے سوا کوئی دوسرا منصوبہ نہیں ہے،پاکستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ایوان میں عوام کے ووٹ کے تقدس کی بے حرمتی اور پارلیمان پر لعنت بھیجنے والے کو اپنا نمائندہ نہیں بنائیں گے

وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

اتوار 4 مارچ 2018 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے آپ کو شرم آنی چاہیے،آپ کے حصے کا کام بھی شہباز شریف نے کیا ہے،عمران صاحب آپ تو ڈینگی سے ڈر کے مارے پہاڑپر چڑھ گئے تھے ،یہ شہبازشریف تھے جنہوںننے خیبرپختونخوا کے لوگوں کی مدد کی ،شہبا زشریف کے جذبے ،محنت اور ایمانداری کا اعتراف چین اورٹرانسپرنسی انٹرنیشل سمیت تمام عالمی ادارے کر رہے ہیں، انہون نے پنجاب میںنخدمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے، پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کا جواب آئندہ انتخابات میںنپاکستان کے عوام آپ کو دینگے ، عمران صاحب ! آپ کے پاس تو گالیاں، جھوٹ, بہتان اور امپائر کی اٴْنگلی کے سوا کوئی دوسرا منصوبہ نہیں ہے ، پاکستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ایوان میں عوام کے ووٹ کے تقدس کی بے حرمتی اور پارلیمان پر لعنت بھیجنے والے کو اپنا نمائندہ نہیں بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے آپ کو شرم آنی چاہیے،آپ کے حصے کا کام بھی انہوںننے کیا ہے ،عمران صاحب آپ تو ڈینگی سے ڈر کے مارے پہاڑپر چڑھ گئے تھے ،یہ شہبازشریف تھے جنہوںننے خیبرپختونخوا کے لوگوں کی مدد کی ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب میںنخدمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے،صحت ،تعلیم ، توانائی ،ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تمام شعبوںنکو ترقی دی ۔

انہوں نے کہا کہ شہبا زشریف کے جذبے ،محنت اور ایمانداری کا اعتراف چین اورٹرانسپرنسی انٹرنیشل سمیت تمام عالمی ادارے کر رہے ہیں،پوری دنیا بلخصوص چین بھی شہباز سپیڈ کا اعتراف کرتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھکی پاور پراجیکٹ سمیت توانائی کے مختلف منصوبے ریکارڈ مدت اور کم ترین لاگت پر قائم کیے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پورا پاکستان آپ کے 350 بجلی کے منصوبوںنکو تلاش کر رہا ہے،شہباز شریف نے بجلی کے منصوبوںنکو قائم کئے آپ نے صرف ایم او یوزسے ہی بجلی بنائی،شہباز شریف نے میٹرو بنائی آپ نے محض فیضیبلٹی بنائی،پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کا جواب آئندہ انتخابات میںنپاکستان کے عوام آپ کو دینگے۔

انہوں نے کہا کہعمران صاحب ! آپ کس چیز کی تشہیر کرتے ، آپ کے پاس تو گالیاں، جھوٹ, بہتان اور امپائر کی اٴْنگلی کے سوا کوئی دوسرا منصوبہ نہیں ہے،عمران صاحب حسد نہ کریں' کام کرنا سیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس پارلیمان پر آپ نے لعنت بھیجی کس منہ سے آج پھر اس پارلیمان میں آنے کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ایوان میں عوام کے ووٹ کے تقدس کی بے حرمتی اور پارلیمان پر لعنت بھیجنے والے کو اپنا نمائندہ نہیں بنائیں گے۔