پشاورہائیکورٹ کےنوٹس کےبعدخیبرپختونخواہ سینیٹ الیکشن متاثرہوسکتاہے،افتخارچوہدری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 مارچ 2018 21:13

پشاورہائیکورٹ کےنوٹس کےبعدخیبرپختونخواہ سینیٹ الیکشن متاثرہوسکتاہے،افتخارچوہدری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مارچ 2018ء) :سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ پشاورہائیکورٹ کےنوٹس کےبعدخیبرپختونخواہ سینیٹ الیکشن متاثرہوسکتاہے،نیب میں نوازشریف کوسزا ہوئی توفوری صدارتی معافی مل سکتی ہے،نوازشریف کودوبارریلیف (3)184کے تحت ملا،نوازشریف اور رحمان ملک کوپہلے بھی معافی مل چکی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ میں کوئی پی سی اوجج نہیں ہے۔

ثاقب نثار ایکٹوازم نہیں بلکہ آئین کوزم کررہے ہیں۔آئینی ترامیم کوسپریم کورٹ کالعدم قرار دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے پاس آئین کی طاقت ہے قسمیں کھاکروضاحت نہ پیش کریں۔مافیا جیسے بھی ریمارکس نہیں دینے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ نیب عدالت نے نوازشریف کوسزا دی توفوری صدارتی معافی مل سکتی ہے۔نوازشریف کودوبارریلیف (3)184کے تحت ملا۔نوازشریف اور رحمان ملک کوپہلے بھی معافی مل چکی ہے۔افتخارچوہدری نے کہاکہ اگربنی گالہ اراضی کااین اوسی جعلی ہے توعمران خان کومستعفی ہوجانا چاہیے۔سینیٹ الیکشن ہوگیا اب چیلنج نہیں ہوسکتا،پشاورہائیکورٹ کے نوٹس کے بعد خیبرپختونخواہ کاسینیٹ الیکشن متاثرہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان تبھی سوموٹوکیخلاف ہوتے ہیں جب فیصلے ان کیخلاف آئیں۔

متعلقہ عنوان :