الیکشن کمیشن نےکامیاب سینیٹرزسےانتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی

پانچ روزمیں تفصیلات جمع کروانے کے بعد ہی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری ،انتخابی اخراجات کی حد15لاکھ مقرر کی گئی تھی۔ترجمان الیکشن کمیشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 مارچ 2018 21:07

الیکشن کمیشن نےکامیاب سینیٹرزسےانتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مارچ 2018ء) :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات 2018ء میں کامیاب امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں،انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے کے بعد ہی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں کامیاب امیدواروں کونوٹسزجاری کیے ہیں کہ آئندہ 5روز میں انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

تمام کامیاب امیدوار اپنے اخراجات کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائیں۔انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے کے بعد ہی امیدواروں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ الیکشن میں امیدوارکیلئے انتخابی اخراجات کی حد15لاکھ مقرر کی گئی تھی۔واضح رہے گزشتہ روزسینیٹ انتخابات ہوئے جس میں 52نشستوں پرتمام صوبائی اسمبلیوں ،قومی اسمبلی اور فاٹا کے ارکان نے حق رائے دہی استعمال کرکے سینیٹرزکومنتخب کیا۔

متعلقہ عنوان :