آصف زرداری کامتفقہ چیئرمین سینیٹ کیلئےمولانا فضل الرحمن کوملاقات کاپیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 مارچ 2018 21:07

آصف زرداری کامتفقہ چیئرمین سینیٹ کیلئےمولانا فضل الرحمن کوملاقات ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مارچ 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے اتحادی اورہم خیال جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمن کوملاقات کا پیغام بھجوا دیا،مولانا فضل الرحمن سے کل ملاقات کیلئے پرامید ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ انتخابات 2018ء کے بعد اکثریت حاصل کرنے والی جماعتوں میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے جوڑتوڑ کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمن کوملاقات کاپیغام بھجوادیا ہے،تاکہ مولانافضل الرحمن سے ملکرسینیٹ میں متفقہ چیئرمین نامزد کیا جاسکے۔