جے یوآئی (س) نےسینیٹ انتخابات میں شکست کوپی ٹی آئی کی غداری قراردیدیا

پی ٹی آئی نے غداری کی،ہمارے تصورمیں بھی نہیں تھا کہ مولاناسمیع الحق ہارجائیں گے،مولاناسمیع الحق صحت یابی کے بعداس معاملے پرغورکریں گے۔صوبائی امیریوسف شاہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 مارچ 2018 21:07

جے یوآئی (س) نےسینیٹ انتخابات میں شکست کوپی ٹی آئی کی غداری قراردیدیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مارچ 2018ء) : جمعیت علماء اسلام (س) نے سینیٹ انتخابات میں شکست کوپی ٹی آئی کی غداری قرار دے دیا۔جے یوآئی س کے صوبائی امیرمولانایوسف شاہ نے کہا کہ ہمارے تصورمیں بھی نہیں تھا کہ مولاناسمیع الحق ہارجائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تصورمیں بھی نہیں تھا کہ سربراہ جے یوآئی (س)مولانا سمیع الحق سینیٹ الیکشن میں ہار جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں ہمار ے ساتھغداری کی۔پی ٹی آئی سے جس تعاون کی توقع تھی اس پرپورانہیں اتری۔تحریک انصاف نے ہمارے ساتھ ہونیوالے اتحاد کومشکوک کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مولاناگل نصیب کواپنی پارٹی کے ایم پی ایزنے ووٹ نہیں دیا۔یوسف شاہ نے کہاکہ مولاناسمیع الحق صحت یابی کے بعد سینیٹ الیکشن میں ہاراور پی ٹی آئی سے اتحاد بارے غورکریں گے۔

متعلقہ عنوان :