حسن نواز نے فلیگ شپ کمپنی میں 62ملین روپے کی پہلی سرمایہ کاری کی

سرمایہ کاری کی رقم تینوں ملزمان کے مشترکہ اثاثوں سے زائد تھی،حسن نواز نے بے نامی دار کے طور پر نواز شریف کے بیرون ملک کاروبار میں مدد کی،رپورٹ

اتوار 4 مارچ 2018 20:40

حسن نواز نے فلیگ شپ کمپنی میں 62ملین روپے کی پہلی سرمایہ کاری کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز نے فلیگ شپ کمپنی میں 62ملین روپے کی پہلی سرمایہ کاری کی، سرمایہ کاری کی رقم تینوں ملزمان کے مشترکہ اثاثوں سے زائد تھی ۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسین نواز نے سعودی عرب میں حسن کی رقم سے العزیز یہ سٹیل مل لگائی ۔ حسن نواز نے بے نامی دار کے طور پر نواز شریف کے بیرون ملک کاروبار میں مدد کی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کیمطابق حسن نواز نے 2001میں فلیگ شپ انوسٹمنٹ میں 7لاکھ پائونڈ رقم ڈالی ۔ ملزمان نے فلیگ شپ کمپنی سمیت دیگر بیش قیمت جائیدادیں حاصل کیں۔ ملزمان جائیدادیں بنانے کے ذرائع پیش کرنے میں ناکام رہے۔ ملزمان کے اثاثہ جات اور ان کی آمدن کے ذرائع میں واضع تضاد ہے۔ جے آئی ٹی کو پیش قطری سرمایہ کاری غیر حقیقی ، دھوکہ دہی پر مبنی ہے ۔ ملزمان نے غیر قانونی آمدن کی بھاری رقوم ایک دوسرے کو منتقل کیں۔ رقوم دبئی ، برطانیہ ، برٹش ورژن آئی لینڈ کی کمپنیوں میں منتقل ہوئیں۔