احد چیمہ کی اہلیہ کے خلاف بھی کرپشن الزامات کی تحقیقات شروع ، صائمہ احد چیمہ کو قواعد و ضوابط کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کیا گیا تھا،انکشاف

اتوار 4 مارچ 2018 20:10

احد چیمہ کی اہلیہ کے خلاف بھی کرپشن الزامات کی تحقیقات شروع ، صائمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2018ء) پنجاب کی ترقیاتی سکیموں میں میگاکرپشن کرنے کے الزامات میں نیب کے زیر حراست آفیسر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ کے خلاف بھی کرپشن الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ انکشاف ہوا ہے صائمہ احد چیمہ کو قواعد و ضوابط کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

صائمہ احد چیمہ کا تعلق انکم ٹیکس گروپ سے ہے اور وہ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کی کسی پوسٹ پر تعیناتی کی اہل نہیں تھی اب انہیں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ادھر مزید انکشاف ہوا ہے کہ نیب کو تحقیقات کے دوران احد چیمہ نے رضاکارانہ طور پر تعاون کی پیش کش کی ہے 10اسے افسران کی لسٹ نیب کو فراہم کی ہے جو پنجاب کے تمام ترقیاتی کاموں میں کرپشن کرتے رہے تاہم ان افسران کو فوری طور پر گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

فہرست میں موجود افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور متعلقہ میگاپراجیکٹس کا مزید ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :