سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس کا شیڈول جاری کردیا

انتظامات آخری مراحل میں داخل، امام کعبہ 8 مارچ کی آخری نشست میں شرکت کریں گے، 9 مارچ کا خطبہ جمعہ بھی دیں گے سعودی عرب، امارات، کویت، قطر، برطانیہ، ملائیشیاء، لیبیا، بنگلہ دیش، نیپال، بھارت، مالدیپ اور افغانستان سے وفود شریک ہوںگے

اتوار 4 مارچ 2018 19:20

لاہور۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلی اور نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس کا شیڈول جاری کردیا، انتظامات آخری مراحل میں داخل، امام کعبہ 8 مارچ کی آخری نشست میں شرکت کے علاوہ 9 مارچ کا خطبہ جمعہ بھی دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق 24 ویںآل پاکستان اہل حدیث کانفرنس منعقدہ کالاشاہ کاکو کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے، مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کا اجلاس کالاشاہ کاکو میں منعقد ہوا جس میں کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

کانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے حافظ عبدالکریم نے کہا کہ دو روز ہ کانفرنس میں ملک بھر سے لاکھوں توحید و سنت کے علمبردار شرکت کریں گے او ر امام کعبہ کے علاوہ علماء کرام، دانشوروں اور ماہرین قانون کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کی عظیم شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب، امارات، کویت، قطر، برطانیہ، ملائیشیاء، لیبیا، بنگلہ دیش، نیپال، بھارت، مالدیپ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے زعمائے اسلام کی بھی شرکت متوقع ہے۔

کانفرنس ملک میں نفاذ اسلام اتحادامت ،تحفظ ختم نبوت ، ملکی سلامتی کے مقاصد کے تحت منعقد ہو رہی ہے ۔ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریںگے ۔ حافظ عبدالکریم نے بتایا کہ کانفرنس کی کل پانچ نشستیں ہوںگی جس میں لاکھوں لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔ کانفرنس کی تیسری نشست کے مہمان خصوصی امام حرم کعبہ فضیلة الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب ہوں گے، امام حرم کعبہ فضیلة الشیخ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور پھر نماز جمعہ کی امامت کروائیں گے ۔