پیپلز پارٹی نے سینٹ انتخابات میں توقع سے زیادہ نتائج دئیے،بلاول بھٹو

عمران خان اور نواز شریف نے تخت لاہور کی لڑائی میں پانچ سال ضائع کئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 4 مارچ 2018 18:13

پیپلز پارٹی نے سینٹ انتخابات میں توقع سے زیادہ نتائج دئیے،بلاول بھٹو
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4مارچ 2018) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ۔پیپلز پارٹی نے سینٹ انتخابات میں توقع سے زیادہ نتائج دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا سینیٹ انتخابات میں سب سے بڑی جماعت ہونے کا دعوی غلط ہے۔

پیپلز پارٹی نے سینٹ انتخابات میں توقع سے زیادہ نتائج دئیے۔ہم نے اچھے لوگو ں کو سینٹ کے لئے کھڑا کیا۔کوشش کریں گے کہ اپوزیشن کا چئیرمین سینٹ بنے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے نواز شریف اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان اور نواز شریف نے تخت لاہور کی لڑائی میں پانچ سال ضائع کئے۔میں عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ آپ اپنے کارکنوں کو اہمیت دیں اور اے ٹی ایمز کے بجائے کارکنوں کو آ گے لائیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بھی کوئی کام نہیں کیا۔سندھ حکومت وہ واحد حکومت ہے جس نے انسانی ترقی پر کام کیا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بھی اب ختم ہو گئی ہے۔اور ایم کیو ایم کے اپنے ارکان بھی اب اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار نہیں کرتے۔