لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا

muhammad ali محمد علی اتوار 4 مارچ 2018 00:02

لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2018ء) لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3مارچ 2018ء)پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست سے دو چار کردیا ہے ۔لاہور قلندرز کے 101رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کیلئے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا اور بغیر کوئی وکٹ کھوئے ٹارگٹ پورا کردیا ۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قلندرز کا آغاز شاندار تھا۔ فخر زمان اور برینڈن میکولم نے وکٹ کی چاروں طرف سٹروکس کھیل پر سکور کو تیزی نے 42 رنز تک پہنچادیاتاہم حسن علی نے برینڈن میکولم کی وکٹ حاصل کرکے پشاور زلمی کو پہلی کامیابی دلوادی۔

(جاری ہے)

اسکے بعد لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وکٹیں کھونےکا سلسلہ شروع کردیا، 57 رنز کے مجموعی سکور پر فخر زمان (30) اور دنیش رامدین (0) آﺅٹ ہوگئے،گزشتہ میچ میں اپنی بیٹنگ سے سب کو متاثر کرنےوالے آغا سلمان اس مرتبہ ناکام رہے اور 13 رنز بناکر ثمین گل کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

اگلے آﺅٹ ہونےوالے بیٹسمین سہیل اختر تھے جن کی بری فارم کا سلسلہ اس میچ میں بھی جاری رہا اور وہ 12 رنز بناکر لیام ڈوسن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔پی ایس ایل3 کا پہلا میچ کھیل رہے حسن علی کی گیند پر سنیل نارائن کلین بولڈ ہوگئے۔نارائن کے بعد آنےوالے بلے باز بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ عمر اکمل، سہیل خان اور یاسر شاہ بھی بالترتیب 15، 4 اور صفر پر آﺅٹ ہوگئے۔لاہور کے آخری آﺅٹ ہونےوالے بلے باز سلمان ارشاد تھے جو حسن علی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ اسطرح لاہور کی پوری ٹیم 100 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی اور ڈوسن نے تین، وہاب ریاض نے دو جبکہ ثمین گل نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔