انکم ٹیکس کی بلند ترین شرح رکھنے والے 4 ممالک
امین اکبر ہفتہ 3 مارچ 2018 23:53
1- بیلجیم
بیلجیم میں ٹیکس کی شرح %42.0 ہے۔ یہاں زیادہ آمدن رکھنے والے افراد کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ سب سے زیادہ آمدن والے افراد کو یہاں %50 ٹیکس دینا پڑتا ہے ،جس میں سوشل سیکیورٹی شامل نہیں ہے۔ دنیا میں آمدنی پر بلند ترین شرح ٹیکس لگانے والے ممالک میں بیلجیم پہلے نمبر پر ہے۔
2- جرمنی
جرمنی میں ٹیکس کی شرح %39.7 تک ہو سکتی ہے۔
3- ڈنمارک
ڈنمارک میں ٹیکس کی شرح %36.1 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ ڈنمارک میں اوسطاً ہر فرد کو %45 ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
یہاں سب سے زیادہ آمدن رکھنے والے افراد کو %55.8 ٹیکس ادا کرنا ہو تاہے۔
یہاں سوشل سیکیورٹی، سرمایہ کے حصول، حفظان صحت اور میونسپل کی مد میں ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔ چرچ ٹیکس کی شرح جرمنی کی مانند زیادہ بلند نہیں ہے بلکہ رضاکارانہ بنیادوں پر ہے۔چرچ ٹیکس کی شرح 0.43فیصد سے 1.4 فیصد ہے۔4- آسٹریا
آسٹریا میں بھی شرح ٹیکس بلند ہے جو کہ %34.9 ہے۔ اگر اس ٹیکس کو جمع کردہ تمام ٹیکسوں کے ساتھ شامل کیا جائے تو اس کی شرح 55 فیصد تک جا پہنچے گی۔دوسرے ممالک کی معیشت کی طرح مخصوص کام کے اخراجات، کاروباری اخراجات اور بچوں کے اخراجات وغیرہ قابل کٹوتی ٹیکس ہیں۔ تاہم اس معیشت کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ اس میں ٹیکس کریڈٹ فراہم کیے جاتے ہیں، یہ وہ رقم ہوتی ہے جوکہ آپ کے ٹیکس کی تمام تر ادائیگیوں میں سے نفی کر دی جاتی ہے، یہ اس وقت لاگو ہوتا ہے جب آپ کارکردگی بڑھانے والی مشینری خریدتے ہیں یا گھریلو اخراجات کم کرتے ہیں۔ آسٹریا یہ کریڈٹ بچوں، کام اور آمدنی کے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کرتا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.