بلوچستان 6آزادامیدواروں کی کامیابی، ڈاکٹر قیوم سومرو انہیں پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

ہفتہ 3 مارچ 2018 23:30

بلوچستان 6آزادامیدواروں کی کامیابی،  ڈاکٹر قیوم سومرو انہیں پیپلز ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2018ء) بلوچستان اسمبلی سے سینٹ انتخابات میں 6آزادامیدواروں کی کامیابی کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کے قابل اعتماد ساتھی ڈاکٹر قیوم سومرو انہیں پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر قیوم سومرو نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے بہت سخت محنت کی تھی ۔بلوچستا ن میں چھ آزاد سینیٹروں کی کامیابی ڈاکٹر قیوم سومرو اور آصف علی زرداری کے سیاسی رابطوں کی مرہون منت قراردی جارہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے دو سینیٹرز کی کامیابی بھی بہت بڑا معجزہ قراردیا جارہاہے ۔