برطانیہ میں سردی کی شدید لہر، برطانیہ کی مساجد بے گھرافراد کیلیے کھول دی گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 مارچ 2018 23:21

برطانیہ میں سردی کی شدید لہر، برطانیہ کی مساجد بے گھرافراد کیلیے کھول ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 03مارچ 2018ء ):برطانیہ میں سردی کی شدید لہرکے باعث برطانیہ کی مساجد بے گھرافراد کیلیے کھول دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ اور برطانیہ میں برفانی طوفان ایما کے بعد کئی روز سے درجہ حرارت منفی ہوچکا ہے اور شدید برف باری سے معمولاتِ زندگی گویا منجمد ہوچکے ہیں اور اب تک مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی مزید خرابی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔تازہ ترین صورتحا ل کے مطابق شدید سردی کی لہر کے بعد بہت سے بے گھر افراد پریشان حال ہیں جن کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں موجود مساجد کی انتظامیہ نے انسانی ہمدردی کے تحت اہم اعلان کیا ہے اور مساجد کے دروازوں کو ایسے بے گھر افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ن مساجد میں غیرقانونی تارکین وطن، ذہنی مریض، گھریلو تشدد کے شکار افراد اور منشیات کے عادی بھی شامل ہیں۔