بمباری سے تباہ حال شام کے شہر غوطہ کے مکینوں کے لیے خوشخبری

اقوام متحدہ کی جانب سے شام کے شہر غوطہ میں بمباری کو جنگی جرم قرار دے دیاگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 مارچ 2018 23:06

بمباری سے تباہ حال شام کے شہر غوطہ کے مکینوں کے لیے خوشخبری
دمشق(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 03مارچ 2018ء ):بمباری سے تباہ حال شام کے شہر غوطہ کے مکینوں کے لیے خوشخبری آ گئی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے شام کے شہر غوطہ میں بمباری کو جنگی جرم قرار دے دیاگیا۔ اس اقدام پر غوطہ کے شہریوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی کہ اس کے بعد عام شہریوں کو تباہ حال علاقوں سے نکنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شامی افواج نے اس وقت شامی شہر غوطہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے جہاں شامی افواج اور انکی اتحادی قوتوں کی جانب سے باغیوں کے خلاف لڑائی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے مگر روسی افواج کی بمباری کے باعث اس شہر کے حالات خاصے قابل رحم ہو چکے تھے۔بمباری میں ہلاک ہونے والے لوگوں میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔مسلسل بمباری کے باعث شہر کے حالات شدید خراب ہو چکے تھے اور عام شہریوں کے انخلا کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ نے شام کے شہر غوطہ میں بشار الاسد حکومت کی بمباری کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا اعلان کردیا۔
بمباری سے تباہ حال شام کے شہر غوطہ کے مکینوں کے لیے خوشخبری