ملک میں جمہوریت کو مذید مضبوط بنانے کے لیے سینیٹ انتخابات کا دن تاریخی ہے،وفاقی وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان کی پی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 3 مارچ 2018 23:03

ملک میں جمہوریت کو مذید مضبوط بنانے کے لیے سینیٹ انتخابات کا دن تاریخی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) وفاقی وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے ملک میں جمہوریت کو مذید مضبوط بنانے کے لیے سینیٹ انتخابات کے دن کو ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی علامت ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت، ترقی و خوشحالی اور استحکام جمہوریت کے ساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ترقیاتی سنگ میل کے حصول کے لیے ایک مضبوط نظام لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حالیہ دور حکومت کے دوران ملک نے مثالی ترقی کی ہے اور بہت بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :