سعودی ولی عہد کے لیے بری خبر

تین بڑی تنظیموں نے سعودی ولی عہد سلمان کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 مارچ 2018 22:48

سعودی ولی عہد کے لیے بری خبر
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 03مارچ 2018ء ):سعودی ولی عہد کے لیے بری خبرآ گئی۔تین بڑی تنظیموں نے سعودی ولی عہد سلمان کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جنگوں کے خلاف مہم میں پیش پیش تین بڑی تنظیموں نے 8 مارچ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے برطانیہ کے سرکاری دورہ کے خلاف ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کے سامنے دھرنا دینے اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

دھرنا دینے کا اعلان کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ولی عہد نے عہدہ سنبھالتے ہی یمن جنگ کا آغاز کیا تھا اور محمد بن سلمان ہی یمن میں جاری مظالم کے روح رواں ہیں۔اب تک یمن جنگ میں ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ۔انکا کا مزید کہنا تھا کہ یہ محمد بن سلمان ہی ہیں جن کی وجہ سے خطہ جنگ کی لپیٹ میں اور یہاں انسانی بحران پیدا ہوا چکا ہے اور یہاں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں۔