مریم نواز کی ٹوئیٹر پر بڑی غلطی پکڑی گئی

شیر آیا ،شیر آیا کے نعرے کے ساتھ تصویر چیتے کی لگا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 مارچ 2018 22:29

مریم نواز کی ٹوئیٹر پر بڑی غلطی پکڑی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 03مارچ 2018ء ):مریم نواز کی ٹوئیٹر پر بڑی غلطی پکڑی گئی۔شیر آیا ،شیر آیا کے نعرے کے ساتھ تصویر چیتے کی لگا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئیٹس کے لیے مشہور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سینیٹ الیکشن کی جیت میں کیےجانے والے ٹوئیٹ میں بڑی غلطی کر دی جس کے بعد صارفین کی جانب سے انکا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔مریم نواز نے مسلم لیگ ن کا فتح کے موقع پر لگایا جانے والا معروف نعرہ دیکھو دیکھو کون آیا،شیر آیا شیر آیا ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا اور ساتھ تصویر چیتے کی لگا دی ۔جس پر کچھ صارفین نے انکو تنقید کا نشانہ بنایا اور کچھ نے انکی تصحیح کی کوشش کی۔