روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کا شرمناک اقدام

پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرایہ داروں پر ٹیکس لگانے کا بل منظور کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 مارچ 2018 21:55

روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کا شرمناک اقدام
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 03مارچ 2018ء ):روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کا شرمناک اقدام سامنے آ گیا۔پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرایہ داروں پر ٹیکس لگانے کا بل منظور کر لیا۔تفصیلات کے مطابق روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر ہر بار عوام کے دل میں گھر کرنے والی پیپلز پارٹی بھی اقتدار میں آکر شائد اپنا نعرہ بھول جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں غریب کرایہ داروں کو ٹیکس سرکل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن رہنما کے مطابق پیپلز پارٹی نے کرایہ داروں پر ٹیکس لگانے کو منظور بھی کر لیا ہے جس پر اپوزیشن نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں پر ٹیکس نامنظور ہے۔اگر پیپلز پارٹی کو ٹیکس اکٹھا کرنے کا زیادہ شوق ہے تو اسے چاہیے کہ وہ غریبوں کی بجائے وڈیروں پر ٹیکس لگائے۔