Live Updates

عمران خان کا پیروں کیساتھ تعلق بہت پرانا ہے

ماضی میں تحریک انصاف کے سربراہ گوجر خان اور جہلم کے ایک بابا جی کے پاس جایا کرتے تھے، تاہم کسی بھی پیر کیساتھ ان کا تعلق کبھی زیادہ دیر تک نہ چلا: بلال قطب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 21:46

عمران خان کا پیروں کیساتھ تعلق بہت پرانا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2018ء) بلال قطب کا دعوی ہے کہ عمران خان کا پیروں کیساتھ تعلق بہت پرانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر بلاول قطب نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے متعلق دلچسپ دعوی کیا۔

(جاری ہے)

بلال قطب کا دعوی ہے کہ عمران خان کا پیروں کیساتھ تعلق بہت پرانا ہے۔ ماضی میں تحریک انصاف کے سربراہ گوجر خان اور جہلم کے ایک بابا جی کے پاس جایا کرتے تھے۔ تاہم عمران خان کا کسی بھی پیر کیساتھ تعلق کبھی زیادہ دیر تک نہ چلا۔ اس معاملے میں بھی عمران خان خاصے غیر مستقل مزاج ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات