سینیٹ الیکشن پر ہارس ٹریڈنگ کی سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگنے کی اطلاعات

اراکین کی خرید و فروخت پر 20کروڑ روپے لگائے گئے، کچھ اراکین نے گاڑیوں کے عوض ووٹ مخالفین کی جھولی میں ڈالے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 مارچ 2018 21:26

سینیٹ الیکشن پر ہارس ٹریڈنگ کی سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگنے کی اطلاعات
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 03مارچ 2018ء ):سینیٹ الیکشن پر ہارس ٹریڈنگ کی سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ذائع کے مطابق اراکین کی خرید و فروخت پر 20کروڑ روپے لگائے گئے، کچھ اراکین نے گاڑیوں کے عوض ووٹ مخالفین کی جھولی میں ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق آج قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کے ارکان کے چناو کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔

(جاری ہے)

ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی تو بڑے بڑے اپ سیٹ سامنے آئے۔بہت عرصے سے سینیٹ کے الیکشن میں پیسوں کےاستعمال کی بازگشت نے مزید زور پکڑ لیا۔اطلاعات کے مطابق سندھ اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ عروج پر رہی۔اراکین کی سب سے بڑی منڈی سندھ میں گی۔اراکین کی خرید و فروخت پر 20کروڑ روپے لگائے گئے، کچھ اراکین نے گاڑیوں کے عوض ووٹ مخالفین کی جھولی میں ڈالے۔ اس ہارس ٹریڈنگ کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایم کیو ایم کے 6اراکین نے ووٹ ہی کاسٹ نہیں کیا جبکہ پیپز پارٹی کو مخصوص نشستوں میں 8 اضافی ووٹ ڈالے گئے۔