سندھ میں سینیٹ انتخابات میں واضح کامیابی پرپیپلزپارٹی کے ورکرز نے سندھ اسمبلی میں جیت کا جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے

ایم کیو ایم کو اپنے لوگوں نے ووٹ نہیں دیے دوسروں پرالزام تراشی کی بجائے ایم کیو ایم کواپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے، سعید غنی

ہفتہ 3 مارچ 2018 21:14

سندھ میں سینیٹ انتخابات میں واضح کامیابی پرپیپلزپارٹی کے ورکرز نے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) سندھ میں سینیٹ انتخابات میں واضح کامیابی پرپیپلزپارٹی کے ورکرز نے سندھ اسمبلی میں جیت کا جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے ، اس موقع پرجیالوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اورجیتنے والے امیدواروں پرگل پاشی کی۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہاکہ اگر ایم کیو ایم کی طرف سے لوگوں کو خوفزدہ کیاجائے گا تو لوگ منحرف ہوں گے،ایم کیو ایم کی دو خواتین کل سی ایم ہائوس کھانے پر آئی تھیں،سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی،الزامات پہلے سے لگائے گئے تاکہ معاملات خراب ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ کے پی کے سے بھی پیپلز پارٹی نے نشست جیتی ہیں،بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں تھا،ایم کیو ایم بہادرآباد جیت گئی ہے،ایم کیو ایم کو اپنے لوگوں نے ووٹ نہیں دیے دوسروں پرالزام تراشی کی بجائے ایم کیو ایم کواپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے۔