ہمارا گروپ سینیٹ میں آزاد حیثیت سے بیٹھے گا

تمام بڑی جماعتوں سے اپیل ہے چیئر مین سینیٹ بلوچستان سے منتخب کریں، صدر مملکت قابل احترام اور وفاق کی علامت ہیں ان سے کوئی ناراضی نہیں ، وزیرداخلہ بلوچستان یر سرفراز بگٹی

ہفتہ 3 مارچ 2018 21:14

ہمارا گروپ سینیٹ میں آزاد حیثیت سے بیٹھے گا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میںہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ،ہمارا گروپ سینیٹ میں آزاد حیثیت سے بیٹھے گا ،تما م بڑی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ چیئر مین سینیٹ بلوچستان سے منتخب کریں،صدر مملکت قابل احترام اور وفاق کی علامت ہیں ان سے کوئی ناراضی نہیں سبی میلے میں ساتھ جائیں گے ،یہ بات انہوں ہفتے کو سینیٹ انتخابات کے مکمل ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی یہ وہ لوگ ہیں جووفاق میں جا کر حقیقی طور پر بلوچستان کی نمائندگی کریں گے ،ہمارے گروپ کے کامیاب امیدوار آزاد حیثیت سے سینیٹ میں رہیں گے اور وہی فیصلے کریں گے جو بلوچستان کے حق میں بہتر ہونگے میرے تمام بڑی جما عتوں سے اپیل ہے کہ جب سب ما نتے ہیں کہ بلوچستان پسما ندہ ہے تو وہ کھلے دل کا مظاہرہ کر تے ہوئے چیئر مین سینیٹ بلوچستان سے منتخب کریں جبکہ ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ہی کریں گے ،ایک سوا ل کے جواب میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر ممنون حسین سے نا راض نہیں وہ وفاق کی علامت اور ہمارے لئے محترم ہیں مسئلہ اتنا ہے کہ سینیٹ انتخابات اہم تھے جس میں ہم سب مصروف تھے اور انکا استقبال نہیں کر سکے ہم انکے ساتھ سبی میلے میں بھی جائیں گے اور رخصت کر نے بھی جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ووٹ مسترد ہونا انسانی غلطی یا پشتونخواء میپ پر کسی کے غصے کا اظہار ہوسکتا ہے، اللہ کے کرم سے اچھے ما حول میں بلوچستان کی روایت کے مطابق پر امن سینیٹ انتخابات مکمل ہوئے جو کے اطیمان بخش بات ہے ۔