نئے چئیرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کے نام کی آوازیں اٹھنے لگیں

رضا ربانی کو ہی چئیرمین سینیٹ ہونا چاہیے ،پارٹی اجلاس میں بھی انکا نام دوں گا، رانا ثنا اللہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 مارچ 2018 21:05

نئے چئیرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کے نام کی آوازیں اٹھنے لگیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 03مارچ 2018ء ) :نئے چئیرمین سینیٹ کے لیے بھی رضا ربانی کے نام کی آوازیں اٹھنے لگیں۔صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے رضا ربانی کو چئیرمین سینیٹ بنانے کی حمایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ کے اراکین کے چناو کے لیے ووٹنگ کا عمل ہوا جس میں اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

ووٹنگ کے بعد جب نتائج آنا شروع ہوئے تو مسلم لیگ ن کے حمایتی امیدواروں کا پلڑا بھاری ہو گیا جب کہ پیپلز پارٹی خود کو سینیٹ الیکشن میں دوسری بڑی پارٹی ثابت کرنے میں کامیا ب ہوئی ۔نتائج کے بعد نئے چئیرمین سینیٹ کے لیے بھی پیپلز پارٹی رضا ربانی کے نام کی آوازیں اٹھنے لگیں۔صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے رضا ربانی کو چئیرمین سینیٹ بنانے کی حمایت کر دی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ رضا ربانی کو ہی چئیرمین سینیٹ ہونا چاہیے ،پارٹی اجلاس میں بھی انکا نام دوں گا۔

متعلقہ عنوان :