سینیٹ انتخابات کے بارے میں تمام پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوئیں

سابق وفاقی وزیر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 مارچ 2018 20:53

سینیٹ انتخابات کے بارے میں تمام پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوئیں
لاہور۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے بارے میں تمام پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوئیں،سینیٹ انتخابات کے بروقت انعقاد نے ثابت کر دیا کہ ملک میں تبدیلی صرف جمہوری طریقے سے ہی ممکن ہے‘ پنجاب سے جنرل نشست پرچوہدری سرور کو ملنے والے ووٹ ان کی جماعت کی تعداد سے زیادہ ہیں وہ کس اے ٹی ایم مشین سے نکلے ہیں‘ اس کا جواب عمران خان کو ضرور دینا چاہئے‘ وہ ہفتہ کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے‘ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو قائم رکھنے کا سہر اہماری پارلیمانی پارٹیوں کا بنتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی پارٹیاں صادق اور امین بننے کا دعویٰ کرتی تھیں‘ آج کے سینیٹ انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ صادق اور امین مسلم لیگ کی قیادت ہی ہے اورجن کو صادق اور امین سمجھا جاتا تھا ان کے چہرے پاکستانی عوام کے سامنے آ گئے ہیں‘ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ نے اپنی عددی طاقت کے مطابق ہی نشستیں حاصل کی ہیں اور خود کو صادق اور امین سمجھنے والوں کی صداقت بھی عوام کے سامنے آگئی ہے‘ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کی طرح عام انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہونگے اور ملک میں تبدیلی صرف اور صرف عوام کے ووٹوں کے ذریعے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :