قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے نو منتخب سینٹرز کو مبارک باد

ہفتہ 3 مارچ 2018 20:40

قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے نو منتخب سینٹرز کو مبارک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے تمام نو منتخب سینٹرز کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کے ایک اور اہم مرحلے کی تکمیل خوش آئند قدم ہے ، امید ہے کہ نو منتخب سینٹرز ملکی ترقی، جمہوری استحکام اور آئین کی سربلندی کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مڈل کلاس اور اقلیتوں کو ایوانِ بالا میں نمائندگی دے کر ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :