ایف سی کی جانب سے خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت تربت کے قریب سکول اور ہسپتال کی تزئین و آرائش کی گئی ہے،آئی ایس پی آر

ہفتہ 3 مارچ 2018 20:40

ایف سی کی جانب سے خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت تربت کے قریب سکول اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) ایف سی بلوچستان نے خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت تربت کے قریب بالگتر اور تمپ کے علاقوں میں ایک سکول اور ایک ہسپتال کی تزئین و آرائش کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج سکول کی طالبات کے لئے مفت یونیفارمز، کھیلوں کے جمنازیم، سکول وین اور ہائی ٹیک کمپیوٹر لیب کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ تزئین و آرائش کے کام کی تکمیل پر کمانڈر جنوبی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مقامی افراد سے ملاقات کی اور علاقہ کی سماجی، معاشی ترقی کے لئے پاک فوج کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔