Live Updates

نواز شریف کے عزم ، حوصلے او رمزاحمت سے سینیٹ کے انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ‘ پرویز رشید

ہم نے عدد ی طاقت کے مطابق نشستیں حاصل کیں،عمران خان بتائیں چوہدری سرور کے ووٹ کس اے ٹی ایم سے نکلے ہیں

ہفتہ 3 مارچ 2018 20:37

نواز شریف کے عزم ، حوصلے او رمزاحمت سے سینیٹ کے انتخابات کا مرحلہ کامیابی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے عزم ، حوصلے او رمزاحمت سے سینیٹ کے انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے ،(ن ) لیگ نے اپنی عدد ی طاقت کے مطابق نشستیں حاصل کی ہیںعمران خان صاحب بتائیں چوہدری محمد سرور کے ووٹ کس اے ٹی ایم سے نکلے ہیں اس کا قوم کو ضرور جواب دینا چاہیے ۔

سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطے میں می مصدق ملک اور دیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے پارلیمانی بورڈز مبارکباد کے مستحق ہیںجنہوںنے خود کو اپنی جماعت کے نظریے اور نواز شریف کی قیادت کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ رکھا ہے او رملک میں جمہوری کلچر کو صاف اور شفاف انداز میں قائم رکھنے کا سہرا (ن ) لیگ کے سر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں میں عدد ی طاقت کے برعکس نشستیں بھی حاصل ہوئی ہیں جو بذات خود گواہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) صادق اور امین ہے اور اس کی قیادت نواز شریف اور دوسرے قائدین بھی امین بھی ہیں اور صادق بھی ہیں اور جنہیں سمجھا جاتا تھا ان کی خیانتیں عوام کے سامنے منظر عام پر آ چکی ہیں۔انہوںنے کہا کہ جمہوریت نے اپنے دفاع میں مزاحمت کا راستہ اختیار کیا ہے اوراس نے جمہوریت کو مضبوط اورتوانا بنا یا ہے ۔

جس طرح سینیٹ انتخابات سے قبل طوطافال او رپیشگوئی غلط ثابت ہوئی ہیں اسی طرح عام انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہوں گیا اورور ووٹ کے تقدس کے مشن کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب چار پانچ روز سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق شور مچا رہے تھے اور ان کی وہی حالت ہے جو چور مچائے شور کی ہوتی ہے ۔ چوہدری محمد سرور نے اپنی عدد ی طاقت کے مطابق ووٹ حاصل نہیں کئے ،بتایا جائے یہ ووٹ کس اے ٹی ایم سے نکلے ہیں اورعمران خان کو اس کا ضرور جواب دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اداروں کی مضبوطی کا نام بھی ہے اور ان قائدین کے عزم اور حوصلے کا بھی نام ہے جو غیر جمہوری وار کا مقابلے میں سینہ سپر ہوتے ہیں اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات