سینیٹ انتخابات، عائشہ گلالئی نے بھی ووٹنگ میں حصہ لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 20:11

سینیٹ انتخابات، عائشہ گلالئی نے بھی ووٹنگ میں حصہ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2018ء) سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں عائشہ گلالئی نے بھی ووٹنگ میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی ووٹنگ میں حصہ لیا۔ عائشہ گلالئی نے اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ لیا۔ عائشہ گلالئی نے پیپلز پارٹی کے رہنما کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔

متعلقہ عنوان :