وزیراعلی بلوچستان کی نومنتخب سینیٹروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 3 مارچ 2018 20:18

وزیراعلی بلوچستان کی نومنتخب سینیٹروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان سے نومنتخب سینیٹروں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں خوش اسلوبی سے سینٹ کے انتخاب کا انعقاد ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے لئے نہایت خوش آئند ہے۔

انہوں نے اراکین اسمبلی کو بھی جمہوری روایات کے مطابق حق رائے دہی کے استعمال پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں سینٹ کے انعقاد سے جمہوری عمل کا ایک اہم مرحلہ طے ہوگیا ہے اور آج کا دن یقینا جمہوریت کے لئے بے حد اہم اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینٹر ایوان بالا میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ذریعہ بلوچستان کے مسائل کو مؤثرطور پر اجاگر کرکے صوبے کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے نومنتخب سینیٹروں کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :