کوہاٹ جنگل خیل میں سرچ آپریشن کے دوران 67مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 3 مارچ 2018 20:16

کوہاٹ جنگل خیل میں سرچ آپریشن کے دوران 67مشتبہ افراد گرفتار
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء)کوہاٹ جنگل خیل میں سرچ آپریشن کے دوران 67مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں خود کار اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مختلف مقامات پر کیا گیا جسمیں ٹارگٹڈ گھروں کی تلاشی لی گئی۔زیر حراست افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پرقومی ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں مطلوب اشتہاریوں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔

آپریشن کے اس تسلسل میں ایس پی آپریشنز جمیل اخترکی زیر نگرانی پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے گزشتہ شب ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر خان اور ایس ایچ او تھانہ جنگل خیل قسمت خان کی قیادت میں مختلف مقامات پر تلاشی آپریشن کا انعقاد کرتے ہوئے ٹارگٹڈگھروں کی تلاشی لی اور اس دوران 67مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلاشنکوف،دو بندوق، دس پستول ،پندرہ چارجرز اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کی کاروائی میں بم و بارود کا پتہ لگانے والی کھوجی کتوںکی ٹیم ،بم ڈسپوزل سکواڈ ،خواتین پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ آپریشنل ٹیموں کو بھاری مشین گنوں سے لیس بکتر بند گاڑیوں کی مدد بھی حاصل رہی۔کاروائی میں گرفتار تمام افراد کو چھان بین کیلئے مقامی تھانے میں منتقل کردیا گیا جہاں ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے جن سے تفتیش جاری ہے۔