چودھری سرورکی جیت نے نئے تنازعے کو جنم دے دیا

31ووٹ والوں کو44ووٹ کیسےملے، کس کس نے مسلم لیگ ن سے بغاوت کی نئی بحث شروع ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 3 مارچ 2018 20:00

چودھری سرورکی جیت نے نئے تنازعے کو جنم دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 03مارچ 2018ء ) :چودھری سرورکی جیت نے نئے تنازعے کو جنم دے دیا۔31ووٹ والوں کو44ووٹ کیسےملے، کس کس نے مسلم لیگ ن سے بغاوت کی نئی بحث شروع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق آج قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کے ارکان کے چناو کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی تو بڑے بڑے اپ سیٹ سامنے آئے۔

بہت عرصے سے سینیٹ کے الیکشن میں پیسوں کےاستعمال کی بازگشت نے مزید زور پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

پنجاب کی جنرل نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے چوھدری سرور کیا کامیابی نے نئے تنازعے کو جنم دے دیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما اس بات پر شور مچا رہے ہیں کہ 31ووٹ والی تحریک انصاف کو 44 مطلوبہ ووٹ کیسے مل گئے۔کس کس نے مسلم لیگ ن سے بغاوت کر کے اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کے نام کیا۔مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے والوں سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔ایک طرف مسلم لیگ ن تحریک انصاف پرہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا رہی ہے تودوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ ووٹ انہوں نے مسلم لیگ ن کے اراکین سے نہیں بلکہ دوسری جماعتوں سے مذاکرات کرنے کے بعد حاصل کئیے۔

متعلقہ عنوان :