تحریک انصاف کے نوجوان رہنما فیصل جاوید خان سینیٹ انتخابات میں غیر متوقع کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 19:55

تحریک انصاف کے نوجوان رہنما فیصل جاوید خان سینیٹ انتخابات میں غیر متوقع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے نوجوان رہنما فیصل جاوید خان سینیٹ انتخابات میں غیر متوقع کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف 2 بڑے اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں مطلوبہ نشستیں نہ ہونے کے باوجود تحریک انصاف چوہدری سرور کو سینیٹر منتخب کروانے میں کامیاب رہی، جبکہ اب نوجوان رہنما فیصل جاوید خان بھی سینیٹ انتخابات میں غیر متوقع کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فیصل جاوید خان خیبرپختونخواہ سے تحریک انصاف کے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔