کھیل کودکی سرگرمیاں صرف ہماری جسمانی نشوونما اورصحت و تندرستی کیلئے ضروری ہیں،اقبال جھگڑا

ہفتہ 3 مارچ 2018 19:56

کھیل کودکی سرگرمیاں صرف ہماری جسمانی نشوونما اورصحت و تندرستی کیلئے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ کھیل کودکی سرگرمیاں نہ صرف ہماری جسمانی نشوونما اورصحت و تندرستی کیلئے ضروری ہیں بلکہ ذہنی صحت اورایک مفید اور بااعتماد شہری بننے میں بھی ممدوومعاون ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سپورٹس مین میں نہ صرف برداشت کامادہ ہوتاہے بلکہ وہ معاشرے میں مثبت رجحانات کو پروان چڑھانے اوردوسروں کی خدمت کاجذبہ بھی رکھتے ہیں۔

وہ سٹی سکولز نیٹ ورک کے سالانہ سپورٹس گالا کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرطلبہ واساتذہ کے علاوہ والدین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔گورنر نے کہا کہ ایک سال قبل حالات اس قسم کی تقریبات کے لئے سازگارنہیں تھے مگراب سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اورکامیاب کاروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردی کے ناسور پرقابو پالیاگیا ہے اورآج پورے ملک میں امن قائم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء وطالبات پرزوردیا کہ علم کے حصول کاسفر کبھی رکتا نہیں بلکہ یہ لحد تک جاری رہتاہے۔ اس لئے وہ اپنی ذہنی وجسمانی صلاحیتوںاوراپنے علم کو ملک وقوم کے مفاد کی حامل مثبت اورتعمیری سرگرمیوں میں استعمال میں لائیں اوراپنے اپنے شعبوں میں ملک وقوم کا نام روشن کریں۔آخر میں گورنر نے کامیاب طلباء وطالبات میں انعامات اورمیڈلز تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :