میرے پاس 67 ممبر ہیں تو کس کو دھمکیاں دینے کی کیا ضرورت ہے،پرویزخٹک

پیپلز پارٹی 5 ممبر کے ساتھ تین سیٹوں پر الیکشن لڑرہی ہے، ہارس ٹریڈنگ وہ کریں گے یا ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ہفتہ 3 مارچ 2018 19:56

میرے پاس 67 ممبر ہیں تو کس کو دھمکیاں دینے کی کیا ضرورت ہے،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے سینٹ انتخابات کے انعقاد پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بڑی خوشی ہے کہ پر امن طریقے سے سینیٹ الیکشن ہو رہا ہے کچھ لوگوں نے ہارس ٹریڈنگ کرنا چاہا مگر ہم نے ناکام بنایا،خیبرپختونخوااسمبلی میں میڈیاکیسا تھ گفتگو میں وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کی جانب سے بلیک میل کے الزام کوردکرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس 67 ممبر ہیں تو کس کو دھمکیاں دینے کی کیا ضرورت ہے پیپلز پارٹی 5 ممبر کے ساتھ تین سیٹوں پر الیکشن لڑرہی ہے، ہارس ٹریڈنگ وہ کریں گے یا ہم انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے حجم کے مطابق امیدوارکھڑے کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بعدازاں جب وزیراعلیٰ ووٹ پول کرنے آئے تو ان سے کورٹ اتارنے کی استدعاکی گئی جس پرپرویز خٹک نے اپنا کورٹ اتار کر الیکشن کمیشن کے اہلکار کے حوالے کر دیااورازرائے مزاح کہاکہ صرف کوٹ اتارنا ہے یا جوتے بھی اتار دوں، بیلٹ باکس میں ووٹ ڈالنے سے قبل پرویز خٹک نے اپوزیشن جماعتوں کو مہر دکھا کر تصدیق کروا دی۔

متعلقہ عنوان :