سب شیروں کو مبارک ۔۔۔اللہ نے نواز شریف کو سرخرو کر دیا۔۔۔روک سکو تو روک لو

سینیٹ انتخابات میں (ن) لیگ کا نام ، جماعت اور نشان چھین لیے گئے مگر الیکشن ہر اس امیدوار نے جیتا جو نوازشریف کا انتخاب تھا مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان کو سیلوٹ کرتی ہوں جنہوں نے سیاست کی روایت بدل دی ،پارٹی اور نوازشریف کا ڈٹ کر ساتھ دیا‘مریم نواز

ہفتہ 3 مارچ 2018 19:52

سب شیروں کو مبارک ۔۔۔اللہ نے نواز شریف کو سرخرو کر دیا۔۔۔روک سکو تو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سینیٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونیوالے (ن) لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں کو مبارکباد دی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ سب شیروں کو مبارک ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا نام ، جماعت اور نشان چھین لیے گئے۔

(جاری ہے)

لیکن سینیٹ کا انتخاب ہر اس امیدوار نے جیتا جو نوازشریف کا انتخاب تھا ۔مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان کو سیلوٹ کرتی ہوں جنہوں نے سیاست کی روایت بدل دی اور پارٹی اور نوازشریف کا ڈٹ کر ساتھ دیامنہ ڈرے نہ پیچھے ہٹے۔مریم نواز نے کہا کہ ہر وقت خدا کے لہجے میں بولنے والوں نے کل کینگ میکر کا اعزاز چھینے کی بات کی تھی ۔اللہ نے آج ہی نواز شریف کو سرخرو کر دیا ۔جس کے ساتھ اللہ کی مدد ہو اس کو دنیا کی کوئی طاقت، کوئی سازش نہیں روک سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روک سکو تو روک لو ۔

متعلقہ عنوان :