ایم کیو ایم نے ڈیل کے تحت اپنے تمام ووٹ فروخت کیے

ڈیل فاروق ستار، الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہوئی، پیسے لے کر ایم کیو ایم نے اپنے ووٹ پیپلز پارٹی کو دیے: فیصل واڈا کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 19:30

ایم کیو ایم نے ڈیل کے تحت اپنے تمام ووٹ فروخت کیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے دعوی کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے ڈیل کے تحت اپنے تمام ووٹ فروخت کیے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں سب سے بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے میں آیا جب سندھ اسمبلی کی دوسری بڑی جماعت ایم کیو ایم بمشکل ایک نشست پر فتح حاصل کر پائی۔

(جاری ہے)

سندھ کی 12 نشستوں میں سے 11 نشستیں پیپلز پارٹی لے اڑی۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے تہلکہ خیز دعوی کیا ہے۔ فیصل واڈا نے دعوی کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے ڈیل کے تحت اپنے تمام ووٹ فروخت کیے۔ ووٹ فروخت کرنے کی ڈیل فاروق ستار، الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہوئی۔ سینیٹ انتخابات میں پیسے لے کر ایم کیو ایم نے اپنے ووٹ پیپلز پارٹی کو دیے۔