Live Updates

عمران خان، شیخ رشید احمد اور چوہدری پرویز الہی سمیت متعدد ارکان نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا

ہفتہ 3 مارچ 2018 18:35

عمران خان، شیخ رشید احمد اور چوہدری پرویز الہی سمیت متعدد ارکان نے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء) سینٹ کے انتخاب کے لئے اپنے امیدواروں کو ووٹ دینے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سمیت متعدد ارکان نہیں آئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو قومی اسمبلی ہال میں وفاقی دارالحکومت کی دو اور فاٹا کی چار نشستوں کے لئے پولنگ کاعمل مکمل ہوا۔ ان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بھی حصہ لے رہے تھے لیکن پی ٹی آئی کے سربراہ اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کے لئے بھی نہیں آئے۔ اسی طرح شیخ رشید احمد اور پرویز الٰہی نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات