سینیٹ انتخابات:پنجاب کی11نشستوں پرمسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ امیدوارکامیاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 مارچ 2018 16:18

سینیٹ انتخابات:پنجاب کی11نشستوں پرمسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ امیدوارکامیاب
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مارچ 2018ء) : سینیٹ انتخابات 2018ء میں پنجاب کی گیارہ نشستوں پرمسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار واضح برتری کے ساتھ کامیاب ہوگئے،جن میں ٹیکنوکریٹ نشست پراسحاق ڈاربھی کامیاب ہوگئے ہیں،ابھی چوہدری سرور کی نشست پرگنتی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ انتخابات میں غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے مطابق فاٹا میں4 آزاد امیدوار جن میں ہدایت اللہ، ہلال الرحمن ،شمیم آفریدی اور مرزا آفریدی سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں۔

ان امیدواروں میں کوئی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا۔ دوسری جانب پنجاب سے سینیٹ کی گیارہ نشستوں پرمسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پراسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم، خواتین کی نشستوں اور اقلیتی نشست پربھی مسلم لیگ ن برتری سے کامیاب ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح جنرل نشستوں پربھی ن لیگ آگے ہے۔جبکہ ابھی چوہدری سرور کی نشست پرگنتی کا عمل جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی سےجنرل نشست پر7 امیدوار کامیاب ہوئے۔ جن میں آصف کرمانی، رانا مقبول احمد، زبیر گل، شاہین خالد بٹ، بھی کامیاب ہوگئے۔ اسی طرح  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارپنجاب سے ٹیکنوکریٹ اورمشاہد حسین سیداسلام آباد سے سینیٹرمنتخب ہوگئے ہیں۔ واضح رہے سینیٹ انتخابات کیلئےپولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا۔جوکہ بلاتعطل شام 4 بجے تک جاری رہا۔

سینیٹ انتخابات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے صوبائی اسمبلیوں میں عمومی نشستوں سمیت ٹیکنوکریٹ ،خواتین اور اقلیتی نشستوں پراپنے اپنے امیداوارکھڑے کیے۔ تاہم سینیٹ کی کل 52نشستوں میں پنجاب اور سندھ کی اسمبلیوں میں 12، 12جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی اسمبلیوں میں 11،11سینیٹرز،اسی طرح فاٹا کیلئے 4اور اسلام آبادسے 2سینیٹرزکاانتخاب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :