حالیہ قرعہ اندازی میں نام نہ آنیوالے درخواست گزار سرکاری سکیم کے تحت بقیہ حج کوٹے کیلئے آئندہ قرعہ اندازی میں قسمت آزمائی کرسکتے ہیں

بینکوںمیں درخواست کیساتھ جمع کردہ رقوم واپس نہ لینے والے قرعہ اندازی میں شرکت کے اہل ہونگے‘وزارت مذہب امور

ہفتہ 3 مارچ 2018 16:32

حالیہ قرعہ اندازی میں نام نہ آنیوالے درخواست گزار سرکاری سکیم کے تحت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) وزارت مذہبی امور نے واضح کیاہے کہ حالیہ قرعہ اندازی میں جن درخواست گزاروں کے نام نہیں نکلے وہ سرکاری سکیم کے تحت بقیہ حج کوٹے کیلئے آئندہ قرعہ اندازی میں پھر قسمت آزمائی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پیشکش صرف ان درخواست دہندگان کیلئے ہے جو بینکوںمیں اپنی درخواست کے ساتھ جمع کردہ رقوم واپس نہیں لیں گے۔سرکاری سکیم کے تحت بقیہ 17فیصد کوٹے پر قرعہ اندازی نجی ٹورآپریٹر زکی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر عرضداشت پر فیصلے کے بعد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :