امریکہ میں تیز آندھی، بچے سمیت 4 افراد ہلاک،
برفباری اور شدید بارشوں کی پیش گوئی دیگر ہلاکتیں ورجینیا، میری لینڈ اور رہوڈ آئی لینڈ میں واقع ہوئیں،ایئرلائنز نے 2800 سے زائد پروازیں منسوخ کردیں، وفاقی حکومت نے واشنگٹن ڈی سی میں سرکاری دفاتر بند کردیئے
ہفتہ 3 مارچ 2018 15:38
(جاری ہے)
تیز آندھی، درخت اکھڑ کر گرنے اور کافی علاقے میں سیلابی صورت حال کے نتیجے میں، ایمٹریک نے بوسٹن اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان ساری؛ جب کہ واشنگٹن سے جنوبی علاقے کی طرف جانے والی چند ریل گاڑیاں بند کر دی ہیں۔
مشرقی ساحل پر 80 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے تیز آندھی جاری رہی، جب کہ میساچیوسٹس کے علاقے، کیپ کوڈ میں طوفان کی رفتار 145 کلومیٹر فی گھنٹا تک تھی۔موسمیات کے قومی ادارے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے سفر کو خطرناک قرار دیا ہے، خاص طور پر ٹریکٹر ٹریلرز اور بسوں کے لیے۔بوسٹن کی ساحلی سڑکوں پر سمندری پانی کا سیلاب آیا، جہاں 928 کے بعد اونچی لہروں یعنی 4.47 میٹر تک کی لہریں چلنے کا ریکارڈ قائم ہوا۔ شہر کے ساحلی مضافات سے مکینوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا۔طوفانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے میساچیوسٹس کے گورنر، چارلی بیکر نے نیشنل گارڈ سے مدد طلب کر لی ہے۔طوفان کے نتیجے میں مئین سے نارتھ کرولینا اور مغرب کی جانب مشیگن تک گھروں اور کاروباری اداروں کو بجلی کی ترسیل بند رہی، جس سے 16 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔مزید موسم کی خبریں
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
-
کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.