لیگی رکن شہاب الدین نے فاٹا کے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

افسوس فاٹا کے انتخابات کے طریقہ کار میں ہارس ٹریڈنگ رک نہ سکی ، باہر جاتے ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کتنی بولی لگی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 مارچ 2018 15:31

لیگی رکن شہاب الدین نے فاٹا کے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے فاٹا سے رکن شہاب الدین نے فاٹا کے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کردیا اور کہا ہے کہ افسوس فاٹا کے انتخابات کے طریقہ کار میں ہارس ٹریڈنگ رک نہ سکی ، باہر جاتے ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کتنی بولی لگی ۔

(جاری ہے)

شہاب الدین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کا مبارک دن ہے لیکن افسوس فاٹا کے انتخابات کا طریقہ کار میں ہارس ٹریڈنگ نہیں رک سکی ،ْ مشرف دور میں 6 کا ٹولہ آیا جس سے صورتحال خراب ہوتی ہے۔

شہاب الدین نے کہا کہ باہرجاتے ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کتنی بولی لگی پارلیمنٹ کی تاریخ میں فاٹا کاانتخاب ایک سیاہ باب ہے ،ْاسلام آباد کاووٹ پول کر دیا مگر فاٹا کا ووٹ پول کرنے کا کیا فائدہ ہوگا ، فاٹا ارکان سے کہتا ہوں ایسے الیکشن کا بائیکاٹ کریں۔