سینیٹ انتخابات:عمران خان اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 3 مارچ 2018 13:43

سینیٹ انتخابات:عمران خان اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کریں گے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 مارچ۔2018ء) سینیٹ انتخابات میںپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کچھ اور مصروفیات ہیں، شاید وہ آج نہیں آسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے اچھی بات نہیں۔یاد رہے کہ سینیٹرز کی آئینی مدت 6 برس ہے اور ہر 3 برس بعد سینیٹ کے آدھے ارکان اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجاتے ہیں اور آدھے ارکان نئے منتخب ہوکر آتے ہیں۔اس مرتبہ بھی سینیٹ کی آدھی یعنی 52 نشستوں پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس کے لیے 131 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :